متحدہ عرب امارات سائبر سیکیورٹی کونسل کی منظوری دے دی

Sheikh Muhammad bin Rashid Al Maktoum

Sheikh Muhammad bin Rashid Al Maktoum

عرب امارات (اصل میڈیا ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمراں الشیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹویٹر پر کہا کہ امارات نے کل اتوار کو ملک میں سائبر سکیورٹی کونسل کے قیام کی منظوری دی ہے۔ اس کونسل کے قیام سے سائبر سکیورٹی کو بڑھانے کے لیے پالیسیاں اور قانون سازی تیار کی جا سکے گی۔

الشیخ محمد بن راشد نے مزید کہا کہ سائبر سیکیورٹی کونسل سائبر سکیورٹی کی صلاحیت کو بڑھانے، تمام شعبوں کو جوابی تیاری اور پالیسیاں تیار کرنے اورقانون سازی کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کی ڈیجیٹل یجیٹل کے شعبے میں‌ وطن کی حفاظت جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت سے کم اہم نہیں۔

متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے وزیر مملکت اور اڈنوک کمپنی کے چیئرمین سلطان الجابر کو موسمیاتی تبدیلی کے شعبے کا خصوصی مندوب مقرر کیا ہے۔