متحدہ عرب امارات میں 38 افراد 15 ادارے دہشت گردی کی فہرست میں شامل

United Arab Emirates

United Arab Emirates

عرب امارات (اصل میڈیا ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے ملک میں موجود مقامی اور غیرملکیوں سمیت 38 افراد اور 15 اداروں کو دہشت گردی کی پشت پناہی کے الزام میں بلیک لسٹ کردیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد دہشت گردی کی فنڈنگ اور دہشت گردی سے منسلک دیگر سرگرمیوں کی روک تھام کرنا ہے۔

اماراتی حکومت نے مانیٹرنگ اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کی معاونت کرنے والے افراد اور اداروں پر نظر رکھیں اور بات کو یقینی بنائیں کہ دہشت گردی کی مالی ، تکنیکی، لاجسٹک یا تجارتی شکل میں مدد کی روک تھام اور اس حوالے سے ریاستی قوانین پر چوبیس گھنٹوں کے اندر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

متحدہ عرب امارات میں دہشت گردی کی فہرست میں شامل کیے جانے والے عناصر میں امارات ے احمد محمد عبدالله محمد الشيبہ النعيمی، محمد صقر يوسف صقر الزعابی ، حمد محمد رحمہ حميد الشامسی، ، سعيد ناصر سعيد ناصر الطنيجی، لبنان کے حسن حسين طباجه، أدهم حسين طباجه، یمن کے محمد أحمد مسعد سعيد،عراق کے حيدر حبيب على، باسم يوسف حسين الشغانبى، یمن کے شريف أحمد شريف باعلوى، انڈیا کے مانوج سباروال پركاش، یمن کےراشد صالح صالح الجرموزي ، نايف ناصر صالح الجرموزي ، افغانستان کے ذبيح الله عبدالقاهر دراني، سليمان صالح سالم عبولان،عادل أحمد سالم عبيد علي بادره، سعودی عرب کےعلى ناصر عسيري، فضل صالح سالم الطيابي،عاشورعمر عاشور عبيدون، حازم محسن الفرحان +حازم محسن فرحان، مهدي عزيز الہ كياستى، فرشاد جعفر حاكم زاده، سيد رضا سيد محمد قاسمي، محسن حسن كاركرحجت،إبراهيم محمود أحمد محمد ، أسامة حسين دغيم، عبدالرحمن أدو موسى،صالح يوسف أدامو، بشير علي يوسف، محمد إبراهيم عيسى،إبراهيم علي الحسن، سوراجو أبوبكر محمد،علاء خنفورة أو علاء عبدالرزاق علي خنفورة أو علاء الخنفورة، فادي سعيد كمار، فادي سعيد قمر، وليد كامل عوض، خالد وليد عوض، عماد خالق كونداكزى اور اردن کا محمد أيمن تيسير رشيد المراياتى شامل ہیں۔

امارات میں دہشت گردی کی معاونت پر بلیک لسٹ ہونے والی کمپنیاں درج ذیل ہیں۔

اطہر الریعہ ٹریڈنگ کمپنی، حمریہ آرزو انٹرنیشنل کمپنی، حنان شپنگ کمپنی، فور کارنرز پٹرولیم کمپنی، ساسکو لاجسٹکس کمپنی، الجرموزی جنرل ٹریڈنگ کمپنی، الجرموزی شپنگ اینڈ کلیئرنس کمپنی / ایل ایل سی، ہیویل وہیکل کارگو کمپنی، ویو ٹیک کمپیوٹر، این وائی بی ای ٹریڈنگ، کے سی ایل جنرل ٹریڈنگ اور العمقی اینڈ برادرایکسچینج کمپنی شامل ہیں۔