امریکا میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

Plane Crashed

Plane Crashed

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی شہر سان ڈیاگو میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، واقعے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا ۔

رپورٹس کے مطابق پیش آنے والے حادثے میں2 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی بھی ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رہائشی علاقے میں گرنے سے 2 انجن پر مشتمل جہاز میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے متعدد گھر تباہ ہو گئے اور کئی گاڑیاں بھی آگ کی زد میں آ گئیں جس کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ بجھانے کے کام میں حصہ لیا۔

حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔