امریکی صدر بننے کے خواہشمند ڈیموکریٹس امیدوار بھی کشمیر کی حمایت میں بول پڑے

Bernie Sanders

Bernie Sanders

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما اور امریکی صدارتی امیدوار بننے کے خواہشمند امیدوار برنی سینڈرز نے ٹرمپ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کی حمایت کی جائے۔

ہیوسٹن میں اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکا کے سالانہ کنوینشن سے خطاب میں برنی سینڈرز نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کے اقدامات ناقابل قبول ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی کے نام پر کریک ڈاون کر کے کشمیریوں کے حقوق چھینے گئے ہیں اور کشمیریوں کو طبی سہولتوں تک رسائی بھی حاصل نہیں ہے۔

برنی سینڈرز نے مطالبہ کیا کہ مواصلاتی رابطوں کی معطلی فوری ختم کی جائے اور کشمیر میں نافذ کرفیو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کو انسانی حقوق کے لیے بھرپور آواز اٹھانی چاہیے اور کشمیریوں کی خواہش کے مطابق اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت پُرامن حل پر زور دینا چاہیے۔