امریکا۔ سعودی عرب تعلقات خطے کی سلامتی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں: جوبائیڈن

Joe Biden

Joe Biden

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو بھیجے گئے ایک مکتوب میں اُنہیں اور پوری سعودی قوم کو قومی دن کے موقعے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تعلقات خطے کی سلامتی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

جو بائیڈن نے کہا کہ واشنگٹن اور ریاض کے درمیان دوطرفہ تعلقات مشرق وسطیٰ میں استحکام ، سلامتی اور معاشی خوشحالی کا سنگ بنیاد ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان آٹھ دہائیوں پر محیط مستقل تعلقات قابل ستائش ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق امریکی صدر نے کئی علاقوں میں مشترکہ کام جاری رکھنے کے منتظر بھی تھے۔

سعودی عرب اور امریکا نے یمنی بحران کے حل کے لیے سفارتی کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا تھا اور اقوام متحدہ کی نگرانی میں یمن کی آئینی حکومت کے ساتھ سیاسی مذاکرات میں نیک نیتی سے حوثیوں کی شرکت کی اہمیت پر زور دیا تھا۔

سوموار کو سعودی عرب کے ولی عہد مملکت کے وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ دونوں رہ نماؤں نے علاقائی اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا تھا۔