امریکی سینیٹر لنزے گراہم کا روسی صدر کے قتل کا مطالبہ

Lindsey Graham

Lindsey Graham

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) سینئر امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں مطالبہ کیا کہ یوکرین پر ماسکو کے حملے کے بعد ’روس میں کوئی‘ شخص صدر ولادیمیر پیوٹن کو قتل کر دے۔

امریکی سینیٹر نے کہا کہ یہ کس طرح ختم ہوگا؟ روس میں اس اقدام کیلئے کسی شخص کو باہر نکلنا ہوگا۔

بعد ازاں انہوں نے ٹوئٹ میں اپنا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ صرف روس کے لوگ ہی اس مسئلے کو حل کر سکتے ہیں۔

سینیٹر نے رومی حکمران جولیس سیزر کو قتل کرنے والے ایک رومی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کیا یہ روس میں ایک بروٹس ہے؟سابق صدارتی امیدوار نے یہ بھی کہا کہ روسی فوج میں ’کرنل اسٹافنبرگ‘ جیسے کامیاب جنرل بھی موجود تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’آپ اپنے ملک اور دنیا کو عظیم خدمات فراہم کر سکتے ہیں۔