امریکی وزارت خارجہ کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت

Houthi Rebels

Houthi Rebels

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں عید الاضحی کے دوران چند دمن امن کے بعد ایرانی حمایت یافتہ یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذم تکی ہے۔

’ٹویٹر‘ پر جاری ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کے دفتر برائے مشرق قریب نے حوثیوں پر اپنی جارحانہ سرگرمیوں کو روکنے اور عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشوں سے باز رہنے پر زور دیا۔ بیان میں یمن میں جاری جنگ کے فوری خاتمے اور جامع مذاکرات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ یمن کے تمام متحارب فریق مذاکرات کی طرف واپس آئیں اور تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں۔

ادھر یمن کے محاذ جنگ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مآرب گورنری کے شمال مغرب میں گذشتہ دو روز سے الیعیرف کے مقام پر گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔

یمنی فوج کے میڈیا سینٹر نے بتایا کہ آئینی فوج نے پیر کو حوثی ملیشیا کومآرب کے متعدد مقامات سے شکست دینے میں اور انہیں پسپا کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ لڑائی میں حوثی ملیشیا کا بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔