امریکی فوجی طیارے کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

US Military Plane

US Military Plane

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ائیر ٹریفک کنٹرول نے امریکی فوجی طیارے کی پاکستان فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔

امریکی فوجی طیارہ مسقط سے ہوتا ہوا کراچی ریجن میں داخل ہوا ، کوڈ نہ بتا سکنے پر فوراً واپس موڑ دیا گیا ہے، سی اے اے کی وارننگ پر طیارے کو واپس موڑ لیا گیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ بغیر اجازت امریکی فوجی طیارے نے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، ایئر ٹریفک کنٹرول کی فوری مداخلت پرطیارے کو واپس موڑنے کا حکم دیا گیا۔