امریکہ: ٹرمپ کے ہاتھ پاوں بندھ گئے، ایران کے بارے میں اختیارات محدود

US Senate

US Senate

امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی سینٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف اعلان جنگ کے اختیار کو محدود کرنے والے بِل کو اکثریتی ووٹوں کے ساتھ منظور کر لیا ہے۔

اطلاع کے مطابق امریکی سینٹ کی جنرل کمیٹی میں کروائی گئی رائے شماری میں بل کو 45 نفی کے مقابلے میں 55 مثبت ووٹوں کے ساتھ منظور کر لیا گیا ہے۔

مذکورہ بِل ریاست ورجینیا کے ڈیموکریٹ سینیٹر ٹِم کین کی طرف سے جنرل کمیٹی میں پیش کیا گیا ۔ بِل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ،اب کے بعد کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف کوئی بھی فوجی قدم اٹھانے کے اختیار کو محدود کرنے پر مبنی ہے۔

بِل کے لئے رائے شماری میں تمام ڈیموکریٹ ممبران نے مثبت ووٹ کا استعمال کیا ہے ۔ اس کے علاوہ ریپبلکنز کی طرف سے بھی 8 سینیٹروں کا صدر ٹرمپ کے جنگ کے اختیار کو محدود کرنے کے لئے مثبت ووٹ کا استعمال کرنا مرکز توجہ بنا ہے۔

سینٹ کی جنرل کمیٹی کے بعد بِل کو اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ۔ یہاں سے بھی بِل کی منظوری کی توقع کی جا رہی ہے۔

اگرچہ صدر ٹرمپ کی طرف سے بِل کو ویٹو کئے جانے کی توقع کی جا رہی ہے تاہم بِل کو کانگریس کی طرف سے صدر کی ایران پالیسی کے لئے ایک حتمی اور دو ٹوک ردعمل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بِل کی سینٹ سے منظوری کے احتمال کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ” ڈیموکریٹ، ریپبلکن پارٹی کو شرمندہ کرنے کے لئے ہاتھ پاوں ماررہے ہیں۔ انہیں کامیاب ہونے کی اجازت نہ دیں”۔