’امریکا کو افغانستان کیخلاف اڈے دیے تو پاکستان پھر دہشتگردوں کا ہدف بنے گا‘

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طاقتور امریکا 20 برس میں افغانستان کے اندر سے جنگ نہ جیت سکا تو پاکستان میں اڈوں سے یہ کیسےممکن ہے؟ اور اگر امریکا کو افغانستان کیخلاف اڈے دیے تو پاکستان پھر دہشتگردوں کا ہدف بنے گا۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں لکھے گئے مضمون میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستان افغان عوام کے فیصلے سے بننے والی حکومت کی تائید کرےگا، افغانستان میں کسی بھی دھڑے کی حمایت نہیں کرتے، ماضی میں ایک دھڑےکی حمایت سے پاکستان نے غلطی کی جسے دہرایا نہیں جائے گا۔

وزیراعظم نے اپنے مضمون میں افغانستان میں سیاسی امن عمل کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طاقتور امریکا 20 برس میں افغانستان کے اندر سے جنگ نہ جیت سکا توپاکستان میں اڈوں سے یہ کیسےممکن ہے؟ اگر امریکا کو افغانستان کیخلاف اڈے دیے توپاکستان پھردہشتگردوں کاہدف بنےگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلے ہی افغان جنگ میں بہت نقصان برداشت کیا، اب پاکستان ایک اور جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

عمران خان نے اپنے مضمون میں افغانستان میں امن عمل کی حمایت کرتے ہوئےکہاکہ امریکا اورپاکستان کا افغانستان میں ایک ہی ہدف ہے، سیاسی امن عمل، جس کے لئے کوششیں جاری رہیں گی۔