عثمان بزدارکا سندھ اور پنجاب کے بیراجوں پر غیر جانبدار مبصرین تعینات کرنے کا مطالبہ

Sardar Usman Bazdar

Sardar Usman Bazdar

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سندھ اور پنجاب کے بیراجوں پر غیر جانبدار مبصرین تعینات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

پانی کی صورت حال پر بیان دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ غیر جانبدار مبصرین کی تعیناتی سے پانی کے اخراج کا درست ڈیٹا ملےگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ملک بھر کے پارلیمنٹیرین کو پنجاب کے بیراجوں کے دورے کی دعوت بھی دیتے ہوئےکہا ہے کہ پارلیمنٹیرین دیکھیں کس طرح ہم واٹر ڈسچارج رپورٹنگ کو شفاف بنا رہے ہیں۔

عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ سندھ بھی ہمارے پارلیمنٹیرین کو اپنے بیراجوں کے دورے کی دعوت دے۔