2 برتن ٹوٹنے پر مالکان کا کمسن ملازمہ پر ڈنڈوں سے تشدد

Housemaid Violence

Housemaid Violence

فیصل آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پیپلز کالونی نمبر 2 میں برتن ٹوٹنے پر مالکان نے 13 سالہ گھریلو ملازمہ کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی کی حدود میں کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے کے الزام میں گھر کے مالک اور اس کی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے افسر کاکہنا ہے کہ میڈیکل چیک اپ میں ملازمہ پرتشدد ثابت ہوا ہے، متاثرہ بچی کو اس کے سوتیلے باپ نے 5 ہزار تنخواہ پر ملازمہ رکھوایا تھا۔