یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں اور گھی کی قیمتوں میں 30 روپے فی کلو تک کمی

Utility Store

Utility Store

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں اور گھی کی قیمتوں میں مزید 28 روپے فی کلو گرام تک کمی کر دی گئی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دالوں کی قیمتوں میں 5 سے 30 روپے فی کلو گرام تک کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد دال چنا کی قیمت 167 روپے فی کلو سے کم ہوکر 160 روپے جب کہ دال مسور کی قیمت 135 سے کم ہوکر 130 روپے فی کلو کردی گئی۔ اس کے علاوہ مختلف برانڈز کی قیمتیں بھی کم کرکے 200 روپے فی کلو سے 172 روپے فی کلو تک کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک بھر کے تمام اسٹورز پر سبسڈائزڈ گھی، آٹا، دالیں ، چاول اور چینی وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔