عظمیٰ بخاری سمیت مزید لیگی ارکان اسمبلی نے استعفے پارٹی کو جمع کرا دیے

Uzma Bukhari

Uzma Bukhari

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) (ن) لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری سمیت مزید ارکان نے بھی استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرا دیے۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی جانب سے ارکان اسمبلی کو استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرانے کی ہدایت کے بعد لیگی ارکان کی جانب سے استعفے جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے راحیلہ خادم حسین، عنیزہ فاطمہ، عظمیٰ بخاری اور ان کے شوہر سمیع اللہ خان نے بھی اپنے استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرا دیے ہیں۔