’واک ان ویکسی نیشن کی وجہ سے ویکسین کی قلت ہوئی‘

Nausheen Hamid

Nausheen Hamid

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پارلیمانی سیکرٹری صحت نوشین حامد نے واک ان ویکسی نیشن کو ویکسین کی قلت کی وجہ قرار دیا ہے۔

نوشین حامد نے کہا کہ حکومت نے 1.1 ارب ڈالر ویکسین کی خریداری کیلئے رکھے ہیں اور ویکسین کی خریداری میں مڈل مین کا کردار نہیں ہے۔

ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا تھا کہ واک ان ویکسی نیشن کی وجہ سے ویکسی نیشن سینٹرز پر ویکسین کی قلت پیدا ہوئی۔