ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کیخلاف سخت اقدامات پر غور

Vaccination

Vaccination

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی حکومت نے ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کیخلاف سخت اقدامات پر غور شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کے افراد کے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بھی چیک کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والوں کےدفاتر اور ریسٹورینٹس میں داخلوں پر پابندی کی تجویز ہے جب کہ ایسے افراد کی موبائل سمز بھی بلاک کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کے لیے یہ تجاویز وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں زیر غور آئیں گی جس میں وزیراعظم اور کابینہ کی منظوری سے حتمی فیصلہ ہوگا۔