ویکسین کا غیرمتعلقہ افراد کو لگائے جانا کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے، پی ایم اے

PMA

PMA

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے لاہور کے اسپتالوں سے کورونا ویکسین کے غائب ہونے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پی ایم اے کے رہنما ڈاکٹراشرف نظامی کا کہنا ہے کہ ویکسین کاغائب ہونا محکمہ صحت کی نااہلی اوربدانتظامی ہے، ویکسین کاغیرمتعلقہ افرادکو لگائے جانا کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ صحت کی بیوروکریسی کا قبلہ درست کیا جائے اور محکمہ صحت ٹیکنیکل لوگوں کے حوالے کیا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے سروسز اسپتال سے کورونا ویکسین کی 550 خوراکیں غائب ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق بیوروکریٹس اورکچھ اہم شخصیات کوگھروں میں جاکر ویکسین لگائی گئی جبکہ وفاقی وزیر طارق بشیرچیمہ کے اہل خانہ کو بھی یہی ویکسین لگانے کا شبہ ہے۔