وکی اورکترینہ شادی کیلئے جے پور پہنچ گئے

Vicky Koshal and Katrina Kaif

Vicky Koshal and Katrina Kaif

جے پور (اصل میڈیا ڈیسک) بالی وڈ اداکار وکی کوشل اور کترینہ کیف شادی شادی کے بندھن میں بندھنے کیلئے جے پور پہنچ گئے۔

رپورٹس کے مطابق کترینہ اور وکی اپنے خاندان اور مہمانوں کے ہمراہ ممبئی سے جے پور پہنچے جس کے بعد وہ 15 گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ راجستھان کے ضلع سوائی مدھوپور کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی حکام نے وکی اور کترینہ کیلئے ایک خصوصی روٹ بنایاہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ یہ جوڑا بغیر کسی تکلیف کے شادی کے مقام تک پہنچ جائے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا گزشتہ ماہ سے یہ دعویٰ کررہا ہے کہ کترینہ اور وکی کی شادی دسمبر کی 9 تاریخ کو ہو گی لیکن تاحال کترینہ اور وکی نے اپنی شادی سے متعلق خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔