ویانا میں ایران کے جوہری پروگرام پر جاری مذاکرات میں بڑے اختلافات موجود ہیں: فرانس

Nuclear program Negotiations

Nuclear program Negotiations

ویانا (اصل میڈیا ڈیسک) ویانا میں ایران کے جوہری معاہدے کے بارے میں بات چیت چھٹے دور میں جاری ہے۔ دوسری طرف فرانسیسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ مذاکرات میں اب بھی اہم امورپر اختلافات پائے جاتے ہیں۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے جرات مندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے بدھ کے روز ایک بیان میں مزید کہا کہ ان مذاکرات کے متاثر ہونے سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وقت کسی کے ساتھ نہیں ہے۔

یورپی ذرائع نے مذاکرات میں حصہ لینے والےایک سفارت کارکے حوالے سےالعربیہ اور الحدث چینلوں کو بتایا کہ ایران ضمانتوں کا مطالبہ کر رہا ہے تاکہ امریکا کو ایک بار پھر معاہدے سے نکلنے سے روکا جائے۔

یہ نکتہ پیچیدہ نکات میں سے ایک ہے جو اس وقت فریقین کے درمیان زیر بحث ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی اشارہ کیا کہ آسٹریا کے دارالحکومت میں موجودہ مذاکرات تحریری وعدوں کو شامل کرنے کے امکان کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔ اس سے تہران کو اس کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور خطے میں اس کی مداخلت سے متعلق دیگر امور پر بات چیت میں واپس لائے گی۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی معاہدے میں ان نکات کو شامل کرنا ایک “مشکل” مسئلہ ہے کیوں کہ مذاکرات جوہری معاہدے پر مرکوز ہیں۔اس طرح کی اضافی شرائط کو الگ سیاسی معاہدے کے ساتھ نمٹا جانا چاہیے۔