دورہ سعودی عرب انتہائی اہمیت کا حامل ثابت ہو گا: وزیراعظم ملائیشیا

Mohi-ud-Din Yassin

Mohi-ud-Din Yassin

ملائیشیا (اصل میڈیا ڈیسک) ملائیشیا کے وزیراعظم محیی الدین یاسین نے اپنے سعودی عرب کے دورے کو تزویراتی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دورے کے دوران دونوں مسلمان برادر ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے سمیت دیگر اہم اور پر سعودی قیادت سے بات چیت کریں‌ گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی قیادت کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، مذہبی امور اور دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا شامل ہے۔

خیال رہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم کل ہفتے کے روز جدہ پہنچے تھے۔ ملائیشین نیوز ایجنسی کے مطابق وزیراعظم محیی الدین یاسین نے عمرہ ادا کیا۔

وزیراعظم یاسین مدینہ منورہ بھی جائیں گے جہاں وہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی حاضری دیں گے۔ ان کے دورہ سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات متوقع ہے۔