ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے حقیقت میں ووٹر کی عزت کو پامال کر دیا ہے۔ رائو امرت خاں

Group Photo

Group Photo

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل رائو امرت خاں نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے حقیقت میں ووٹر کی عزت کو پامال کر دیا ہے۔ اگر ان لوگوں کی نیتیں صاف ہوتی تو آج عوام کے دلوں کے اندر ان کی قدرو قیمت ہوتی اور ن کی پشت پر ہوتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے ساتھ کی جانے والی ایک خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی محبت اور ووٹ کی اصل حقدار پاک فوج ہے، جنہوں نے ہر مشکل وقت میں ملک کی سلامتی اور تحفظ پر آنچ نہیں آنے دی، بھارت جیسا ازلی دشمن اگر آج بھی پاکستان سے خوف کھاتا ہے تو اس کی اصل وجہ پاکستان کے غیور عوام اور پاک فوج ہے کیونکہ بھارتی حکمرانوں کو اب اس بات کا پتہ ہے کہ اگر اس نے پاکستان پر دوبارہ جارحیت کرنے کی کوشش کی تو پاک فوج اس کو ایسی عبرت ناک شکست دے گی کہ اس کاوجود ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی ہمدرری کی اصل حقدار فوج ہوتی ہے جس کی طاقت سے دشمن خوف کھاتا ہے اس لیے ماضی کی طرح پاکستان کے عوام کی ہمدردیاں پاک فوج کے ساتھ ہیں اور رہیںگی ، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں کو اقتدار میں آکر ماسوائے لوٹ مار کے اور کوئی کام نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک تحفظ پاکستان کا منشور ملک کے دفاع کو مضبوط کرنا اور ہر مشکل گھڑی میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہے۔