واشنگٹن: وائٹ ہاؤس سے کچھ فاصلے پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک

Washington Firing

Washington Firing

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی دارالحکومت میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ وائٹ ہاؤس سے 2 سے 3 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع کولمبیا روڈ پر پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد زخمی ہوئے اور ایک کے شخص ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کیے جانے کی اب تک کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

میٹروپولیٹن پولیس حکام کا کہنا ہےکہ تاحال ملزم کی جانب سے فائرنگ کرنے کی وجوہات بھی سامنے نہیں آسکی ہیں جب کہ فائرنگ میں زخمی و ہلاک ہونے والوں میں بڑی عمر کے افراد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وائٹ ہاؤس کے باہر سے جاسوسی کے آلات بھی برآمد ہوئے تھے جن کے بارے میں برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ آلات اسرائیلی ایجنٹوں نے صدر ٹرمپ اور ان کے ساتھیوں کی گفتگو سننے کے لیے نصب کیے تھے۔