پانی کا عالمی دن: پاکستان پانی کی بچت کیلیے کیا کر رہا ہے؟

Water Day

Water Day

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پوری دنیا کی طرح آج پاکستان میں بھی پانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اور پاکستان میں پانی کی بچت اور بہتر فراہمی کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن ہر سا ل 22 مارچ کو منایا جاتا ہے، اس سال یہ دن پانی کی قدر کیجیے کے موضوع منایا جا رہا ہے۔

پاکستان میں پانی کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے بھاشا مہمند اور داسو سمیت پانی کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے جس سے ایک طرف پانی ذخیرہ کی صلاحیت بڑھے گی تو دوسری طرف سستی پن بجلی ملے گی۔

پاکستان اپنی واٹر اسٹوریج کو 10 سالوں میں 90 فیصد تک بڑھائے گا اور پن بجلی پیداوار میں 100 فیصد اضافہ کرے گا جب کہ ایک زرعی ملک ہونے باعث پاکستان میں پانی کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے، ملک میں فی کس پانی کی دستیا بی بڑھانے کے لیے پانی کے ضیاع کو روکنا ہو گا۔

واپڈا کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں جاری پانی ذخیرہ کرنے کے منصوبوں کی مرحلہ وار تکمیل کے بعد پاکستان میں 2028-29 تک پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 13 ملین ایکڑ فٹ سے بڑھ کر 24 ملین ایکڑ فٹ ہو جائے گی جس سے ملک میں پن بجلی پیداوار بھی 18 ہزار میگاواٹ تک پہنچ جائے گی۔