ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج نے گراوٹ کا 12 سال کا ریکارڈ توڑ دیا

Pakistan Stock Exchange

Pakistan Stock Exchange

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج نے گراوٹ کا گذشتہ 12 سال کا ریکارڈ توڑ دیا، مارکیٹ میں 5 ہزار 393 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کروان وائرس کے سبب جہاں دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹوں میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی وہیں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی مندی زبردست مندی کا رجحان رہا اور ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ نے گراوٹ کا 12 سال کا ریکارڈ توڑ دیا، اس سے قبل ایک ہفتے کے دوران اتنی بڑی گراوٹ سال 2008 میں ریکارڈ کی گئی تھی۔

کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ 5 ہزار 393 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 30 ہزار 667 پوائٹس کی سطح پر بند ہوا، اس دوران بیرونی سرمایہ کاروں نے ایک کروڑ 95 لاکھ ڈالر مارلیت کے حصص فروخت کیے۔ حصص کی مالیت گر جانے کے سبب سرمایہ کاروں کے 888 ارب روپے ڈوب گئے، پانچ کاروباری سیشنز میں 4 مرتبہ مارکیٹ پر ہالٹ بھی لگا۔