مغربی تہران ایک بار پھر خوفناک دھماکوں سے لرز اٹھا

West Tehran Blast

West Tehran Blast

تہران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے جمعہ کے روز بتایا ہے کہ دارالحکومت تہران کے مغرب میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ دوسری جانب یہ اطلاعات بھی آئی ہیں کہ یہ دھماکے ایرانی پاسداران انقلاب کے جنوب مغربی تہران میں میزائلوں کے ایک گودام میں ہوئے ہیں۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق دھماکے ایرانی پاسداران انقلاب کی سمندر پار کارروائیوں کی ذمہ دار القدس ملیشیا کے ایک کیمپ میں ہوئے ہیں۔

ایران کے سرکاری ٹی وی چینل نےاپنی رپورٹ میں بتایا کہ یہ دھماکے مغبری تہران میں غرمدرہ اور قدس قصبے میں ہوئے ہیں تاہم ٹی وی چینل نے اس حوالے سے مزید تفصیل بیان نہیں کی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ زور دار دھماکوں کے بعد شہریار او قدس قصوبوں میں بجلی بند ہو گئی تھی۔

خیال رہے کہ حالیہ ایام میں ایران میں متعدد بار ایسے پراسرار دھماکے ہوچکے ہیں۔ گذشتہ سوموار کو جنوبی تہران کے باقر شہر میں ہونے والے دھماکے ہوئےتھے۔ ذرائع کے مطابق ان دھماکوں میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے۔