سردیوں میں بجلی زیادہ استعمال کرنے پر رعایت دینے کا فیصلہ

Electricity

Electricity

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی حکومت نے سردیوں میں بجلی کے زیادہ استعمال پر صارفین کو مراعاتی پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے ملک بھر میں ایڈوانس میٹرنگ انفرا اسٹرکچر کا منصوبہ بھی شروع کیا جائے گا۔حکومت نے نئی آئل ریفائننگ پالیسی بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا حتمی فیصلہ کابینہ کی توانائی کمیٹی اور وفاقی کابینہ کی منظوری سے ہوگا۔اس کیلیے کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا ہے۔

اجلاس میں سات نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔ اجلاس میں آؤٹ آف میرٹ چلنے والے پاور پلانٹس کے بارے میں ماہانہ رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

اجلاس میں کابینہ کی توانائی کمیٹی کے ٹی او آر اور کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چارٹر کے موازنہ پر مبنی سمری کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔