خواتین صرف ایک منٹ دوڑ کر بھی ہڈیاں مضبوط بنا سکتی ہیں

Woman

Woman

تیس سال سے زائد عمر کی خواتین میں ہڈیوں کا بھربھرا پن اور اس سے وابستہ دیگر امراض عام ہوتے ہیں لیکن اب اچھی خبر یہ ہے کہ اگر وہ روزانہ صرف ایک منٹ تک بھی پوری قوت سے دوڑیں تو اس سے ان کی ہڈیوں کی کثافت (ڈینسٹی) پر اچھا اثر ہوتا اور ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔

اچھی اور مضبوط ہڈیوں کا مطلب بڑھاپے میں گٹھیا سے بچاؤ اور فریکچر میں کمی ہے۔

اگر خواتین باقاعدہ ورزش اور جِم جانے کا وقت نہیں نکال سکتیں تو ایک سروے کے مطابق وہ روزانہ 60 سے 120 سیکنڈ پوری تیزی سے دوڑ کر اپنی ہڈیوں کو مضبوط بناسکتی ہیں۔

اگر اسی عرصے میں ہلکا وزن اٹھا کر بھی ورزش کریں تو اس سے بھی بہت فائدہ ہوسکتا ہے۔

ماہرین کا اندازہ ہے کہ روزانہ 2 منٹ تک دوڑ کر ہڈیوں کو مزید 6 فیصد تک مضبوط بنایا جاسکتا ہے یعنی ہڈیوں کی کثافت اور ٹھوس پن میں 6 فیصد بہتری واقع ہوتی ہے۔

یہ سروے برطانیہ میں یونیورسٹی آف ایکسیٹر اور یونیورسٹی آف لائسٹر کے ماہرین نے کیا ہے۔