میں بھی میدان میں ہوں، خواتین ووٹ ڈالنے نکلیں: نوشین افتخار

Noshin Iftikhar

Noshin Iftikhar

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) این اے 75 ڈسکہ سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نوشین افتخار نے خواتین سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نوشین افتخار نے پولنگ اسٹیشنوں کے دورے کیے اور انتظامات کا جائزہ لیا جب کہ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میری گزارش ہے کہ میڈیا کو نہیں روکا جائے، لوگ ووٹ ڈالنے آرہے ہیں اس لیے میڈیا کو بھی نہیں روکا جائے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین باہر نکلیں اور ووٹ ڈالیں، آپ کی حفاظت کے لیے میں بھی میدان میں ہوں۔