عالمی باکس آفس پر”کیپٹن مارول” کی حکمرانی برقرار

Captain Marvel

Captain Marvel

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم “کیپٹن مارول” نے عالمی باکس آفس پر 992 ملین ڈالرزسے زائد کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم “کیپٹن مارول” کا سحرریلیز ہونے کے بعد پانچویں ہفتے بھی دنیا پرطاری ہے۔ فلم نے امریکی باکس آفس پر353 ملین ڈالرز سے زائد کا بزنس جب کہ عالمی باکس آفس پر 992 ملین ڈالرز سے زائد کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

152 ملین ڈالرز کی لاگت سے تیار کی گئی ایڈونچرفلم کی کہانی 1990 کی دہائی میں ایک خاتون ائیر فورس پائلٹ کے گرد گھومتی ہے، جسے وقت کے ساتھ اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کوئی معمولی انسان نہیں بلکہ غیرمعمولی صلاحیتوں کی ملکہ ہے۔

اپنی طاقتوں کا ادراک ہونے کے بعد “کیپٹن مارول” زمین پردوخلائی مخلوقات کے درمیان جاری جنگ میں انسانوں کو بچانے کیلئے کردار ادا کرتی ہیں۔