دنیا کسی نئی وبا کا سامنا کرنے کی سکت نہیں رکھتی، ڈبلیو ایچ او

Tedros Adhanom Gabrius

Tedros Adhanom Gabrius

میونخ (اصل میڈیا ڈیسک) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تیدروس ادہانوم گیبریئسس نے کہا ہے کہ ہماری دنیا کورونا وائرس کے بعد کسی نئی عالمی وبا کے لیے تیار نہیں ہے۔

جرمنی میں میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کرنے والے گیبرے سس نے یاد دہانی کرائی کہ دنیا کووڈ-19 کی وبا کے لیے تیار نہیں تھی، اور اس کے بعد ظہور پذیر ہو سکنے والی وباؤں کے حوالے سے بتایا کہ “مجھے نہیں لگتا کہ دنیا تیار ہے اور میں یہ دیکھ کر پریشان ہوں کہ اس سلسلے میں ہم ممالک سے جس سرمایہ کاری کی توقع کرتے ہیں وہ پوری نہیں ہو رہی۔”

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وبا کب ختم ہوگی یہ مسئلہ اکثر ایجنڈے پر ہوتا ہے، گیبریئس نے کہا،”کچھ ممالک میں ویکسینیشن کی شرح بلند ہوئی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ اومیکرون کی قسم کی ہلکی پھلکی بیماری کا باعث بنتی ہے، اس سے خطرناک تاثر پیدا ہورہا ہےکہ وبا ختم ہو گئی ہے، لیکن وبا کا اثر تاحال برقرار ہے۔”

یہ بتاتے ہوئے کہ 83 فیصد افریقی آبادی کو ابھی تک ویکسین کی پہلی خوراک نہیں ملی، گیبریئس نے کہا،

“اگر ایک ہفتے میں 70 ہزار لوگ سد باب کی جا سکنے والی وبا سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں تو اس وبا کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔”