دنیا کو پاکستان کا اصلی روشن، خوبصورت اور پائیدار چہرہ دکھانا ہمارا بنیادی مقصد ہے، یاسر قدیر ‎

Yasir Qadeer

Yasir Qadeer

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن یاسر قدیر نے پارٹی قیادت کی جانب سے نیشنل نیریٹو بلڈنگ سنٹر اوورسیز کی مزید ذمہ داری ملنے پر مرکزی سیکرٹری انفارمیشن احمد جواد اور پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ ان کی پوری کوشش ہے کہ ان پر جو مزید اعتماد کیا گیا ہے وہ اس پر پورا اتر سکیں اور حکومت پاکستان کا بیانیہ، کارگردگی اور اصلی حقائق اقوام عالم اور اوورسیز پاکستانیوں تک ٹھیک طرح پہنچا سکیں۔

انھوں نے نیشنل نیریٹو بلڈنگ سنٹر کے حوالے سے مزید روشنی ڈالتے ھوئے کہا کہ ابھی ہم پوری دنیا میں ایک ٹیم بنا رہے ہیں جو کہ پاکستان کے سافٹ امیج ، پاکستان میں سیاحت کی دلکشی، بزنس کے مواقع اور پاکستانی کلچر کو پوری دنیا کو دکھا سکے کہ پاکستان ہر لحاظ سے ایک پرامن،خوبصورت اور کاروبار کے لیے ایک بہترین ملک ہے ، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کام شروع کیا جا چکا ہے اور آنے والے دنوں میں اس حوالے سے بہت اچھی خبریں دیکھنے اور سننے کو ملیں گی۔