دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور تیسرے اور کراچی پانچویں نمبر پر

Polluted City Lahore

Polluted City Lahore

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور اور کراچی کی فضا آج دنیا بھر کے مضر صحت شہروں میں شامل ہے۔ ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور تیسرے اور کراچی پانچویں نمبر پر ہے۔

انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا میں آج آلودہ ذرات کی مقدار 196 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی جب کہ کراچی میں آج آلودہ ذرات کی مقدار 171 پرٹیکیولیٹ میٹرز ہے۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آلودگی کے لحاظ سے بیجنگ آج پہلے اور نیپال دوسرے نمبر پر ہے۔

درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہوتی ہے جب کہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔