76 سالہ اداکار رابرٹ دی نیرو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ لے اڑے

Robert De Niro

Robert De Niro

لاس اینجلس (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی ریاست لاس اینجلس میں سکرین ایکٹرز گلڈز ایوارڈز کی تقریب ہوئی، غیر ملکی فلموں کی کیٹیگری میں کورین فلم “پیراسائٹ” نے میدان مار لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بریڈ پٹ اور جینیفرانیسٹن کو ہوم ایوارڈز سے نوازا گیا، جینفیرانیسٹن کو بہترین ٹی وی شوپر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق 76سالہ اداکار رابرٹ دی نیرو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ لے اڑے، فلم جوڈی کی رینی زیلویگرکو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

دوسری طرف ہالی وڈ فلم جوکر سے جوکوئین فینکس بہترین اداکار قرار پائے۔