’الف‘ کو ایک سال مکمل ہونے پر مومنہ مستحسن کا گنگنا کر خوشی کا اظہار

Momina Mustahasan

Momina Mustahasan

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) گلوکارہ مومنہ مستحسن نے ڈرامہ سیریل ’الف‘ کا ایک سال مکمل ہونے پر گلوکاری کر کے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

مومنہ مستحسن نے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’الف‘ کا ایک سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انسٹا گرام پر اس ڈرامے کے آفیشل گانے کو ایک بار پھر گنگنا کر ویڈیو جاری کی جس میں وہ گٹار کے ساتھ گانے کے کچھ بول گاتی نظر بھی آرہی ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں گلوکارہ نے لکھا کہ ڈرامہ’ الف ‘ کو بنے ہوئے ایک سال مکمل ہو گیا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں اس سیریل کا حصہ رہی۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں سے یہ بھی پوچھا کہ آپ لوگوں نے اس ڈرامے سے کیا سیکھا ؟۔

ایک صارف نے اپنے جواب میں یہ کہا کہ اس ڈرامے سے یہ سیکھا کہ اللہ پاک سب کچھ کر سکتا ہے اس لئے صبر اور دعا کریں۔

طوبیٰ نے اپنے جواب میں کہا کہ میں نے یہ سیکھا کہ یہ بات اہمیت نہیں رکھتی کہ آپ کن مسائل سے گزر رہے ہیں بس اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں اور کوشش کرتے رہیں۔ پھر دیکھیں اللہ آپ کو ایسے نوازے گا جس کا آپ نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔ خاص بات یہ ہے کہ آپ کی آواز بہت پیاری ہے۔