گذشتہ سال الخدمت فاوَنڈیشن نے کم و بیش 97 ہزار مستحق خاندانوں تک قربانی کا گوشت پہنچایا۔ محمد عبد الشکور

Muhammad Abdul Shakoor

Muhammad Abdul Shakoor

اسلام آباد : الخدمت فاءونڈیشن اِس عید الاضحی پر مصیبت زدہ اور دور دراز پسماندہ علاقوں سمیت شہری علاقوں میں بیواءوں ، یتامیٰ اور مساکین کے ساتھ ساتھ روہنگیا اور شامی مہاجرین تک بھی قربانی فی سبیل اللہ کا گوشت پہنچانے کا اہتمام کرے گی ۔ الخدمت فاءونڈیشن پاکستان کے مرکزی صدر محمد عبدالشکور نے کہاہے کہ قربانی پراجیکٹ الخدمت فاءونڈیشن کی سماجی خدمات کا ایک اہم حصہ ہے ۔ جس میں الخدمت ملک بھر میں پھیلے رضاکاروں کے منظم نیٹ ورک کی بدولت دور دراز علاقوں میں قربانی کا گوشت پہنچانے کا بندوبست کرتی ہے ۔ الخدمت فاءونڈیشن کی مرکزی، ریجنل اور ضلعی سطح پر قربانی پراجیکٹ کی مانیٹرنگ کے لئے ڈیسک قائم کیا جاتا ہے جس میں قربانی کے جانوروں کی خریداری سے لے کر ان کی دیکھ بھال اور قربانی کرنے سے لے کر گوشت کی تقسیم اور رپورٹنگ کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ محمد عبد الشکور نے بتایا کہ چرم قربانی کا حصول بھی الخدمت کی ترجیحات میں شامل ہوتا ہے۔

اِس چرم قربانی سے حاصل ہونے رقم سال بھر جاری رہنے والے الخدمت کے رفاہی کاموں مثلاََہسپتال، کلینک، سکول، بیواءوں میں راشن کی تقسیم، پسماندہ علاقوں میں طلبہ میں سٹیشنری اور سکول بیگ کی تقسیم، دور دراز علاقوں میں پینے کے صاف پانی کے کنویں کھدوانے وغیرہ پر خرچ کی جاتی ہے ۔ الخدمت گزشتہ چند سالوں سے روایتی طریقہ کارکے علاوہ جدید سلاٹر ہاوَسز میں بھی قربانی کا اہتمام کررہی ہے ۔ سلاٹر ہاوَسز میں قربانی آسان بھی ہے او ر محفوظ بھی ۔ ان سلاٹر ہاوَسز میں گلوز اور ماسکس کے استعمال سمیت حفظانِ صحت کے تمام تر اصو اصولوں کو مدِ نظررکھتے ہوئے قربانی کا فریضہ تمام شرعی اصولوں کے عین مطابق ادا کیا جاتا ہے ۔ گوشت کی تازگی کو برقرار رکھنے اور خراب ہونے سے بچانے کے لئے چلر ٹرکوں کے ذریعے ہی ملک بھر میں دور دراز علاقوں تک پہنچا دیا جاتا ہے ۔ کورونا وبا میں جانور خریدنا ،سنبھالنا ،ذبح کرنا اور پھر مستحقین میں گوشت کی تقسیم مشکل بھی ہے اور پُر خطر بھی ۔ لہذا اس سال کورونا وبا کی وجہ سے سلاٹر ہاوَسز کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے ۔ گزشتہ سال الخدمت قربانی فی سبیل اللہ پراجیکٹ کے تحت چھوٹے بڑے 2823 جانورقربان کئے گئے ،جس سے مجموعی طور پر 97ہزار مستحق خاندان مستفید ہوئے ۔ اس عید الاضحی پربھی اپنے مصیبت زدہ اور ضرورت مند ہم وطنوں کو خوشیوں میں اپنے ساتھ شریک رکھیں اوراپنی قربانی اور چرم قربانی الخدمت فاءونڈیشن کو عطیہ کیجئے ۔