چاہتی ہوں نئے سال میں ایف آئی آر کم، ’لو لیٹرز‘ زیادہ ملیں، کنگنا رناوت

 Kangana Ranaut

Kangana Ranaut

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بالی وڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے نئے سال میں ایف آئی آرکم اور’ لو لیٹرز‘ زیادہ ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

اپنے متنازع بیانات اور بولڈ اسٹائل کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی کنگنا رناوت کو نئے سال میں کیا چاہئیے سوشل میڈٰیا بتادیا۔

کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ وہ چاہتی ہیں نئے سال میں انہیں ایف آئی آر کم اور’ لولیٹرز‘ یعنی محبت بھرے خطوط زیادہ ملیں۔

کنگنا رناوت نے پیغام کے ساتھ نئے سال کے موقع پر مندر میں مذہبی رسومات ادا کرتے ہوئے اپنی تصویربھی مداحوں کے لئے شئیر کی ۔کنگنا کا یہ بھی کہنا تھا کہ نئے سال میں دشمنوں کی ناکامی کے لئے خصوصی پوجا کی ہے۔

کنگنا رناوت کومتنازع بیانات کی وجہ سے 2021 میں مشکلات کا سامنا رہا۔ کنگنا کے خلاف نفرت آمیزاورمتنازع بیانات پرمتعدد شکایات اورایف آئی آر بھی درج ہوئیں جس کے نتیجے میں کنگنا کوعدالت اورتھانے کے چکربھی لگانے پڑے۔