9/11 کے 20 سال مکمل ہونے پر تعزیتی تقریب، بائیڈن کا پھر فوجی انخلا کا دفاع

Joe Biden

Joe Biden

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا میں نائن الیون حملوں کے 20 سال مکمل ہونے پر گراؤنڈ زیرو پر تعزیتی تقریب منعقد کی گئی۔

تعزیتی تقریب میں صدر جو بائیڈن، سابق صدور باراک اوباما اور بل کلنٹن بھی شریک ہوئے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون میں صدر جو بائیڈن اور خاتون اول نے یاد گار پر پھول چڑھائے۔

صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے فوجی انخلاء کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ہر اس ملک میں نہیں گھس سکتا جہاں القاعدہ موجود ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکی افواج نے اسامہ بن لادن کو ہلاک کر کے اپنا مرکزی مشن مکمل کر لیا تھا اس لیے اب ہمارا افغانستان میں رہنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔