50 سے 59 سال کے افراد کیلئے کورونا ویکسی نیشن آج سے شروع کرنے کی ہدایت

Dr. Yasmeen Rashid

Dr. Yasmeen Rashid

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب کی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے 50 سے 59 سال تک کی عمر کے افراد کیلئے ویکسی نیشن مہم آج سے شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔

ایک بیان میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا کی صورت حال کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ لیا جارہا ہے، ویکسی نیشن سینٹرزپر عملے کی تعداد بھی بڑھا دی ہے ،لوگ تصدیقی کوڈ ملنے کے بعد ہی ویکسی نیشن سینٹرز پر تشریف لائیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاط کریں، حکومت اور عوام مل کر کورونا کو شکست دیں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عوام مزید معلومات کے لیے 1033 پر کال یا رجسٹریشن کے لیے 1166 پر میسیج کر سکتے ہیں۔