گذشتہ دس سالوں میں حلقہ این اے 71 سمیت ضلع گجرات تعمیر و ترقی اور امن و امان کا گہوارہ رہا۔ چوہدری شبیر احمد

Gujarat

Gujarat

کوٹلہ ارب علی خان (پریس ریلیز) گذشتہ دس سالوں میں حلقہ این اے 71 سمیت ضلع گجرات تعمیر و ترقی اور امن وامان کا گہوارہ رہا ضلع گجرات میں اربوں کے میگا پراجیکٹس کی تکمیل کے ساتھ مسلم لیگ ن کی مثبت پالیسیوں کی بدولت امن و امان کی صورتحال بھی مثالی رہی ان خیالات کا اظہار سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے مزید کہا کہ مہنگائی میں پستی عوام ، امن و امان کی مخدوش صورتحال کا شکار ، تھانوں میں ٹاوٹ مافیا کا راج اور سرکاری اداروں میں سفارشیوں کا رش اس حکومت کے تحفے ہیں حلقہ این اے 71 کی عوام مسلم لیگ ن کے دس سالہ تعمیر و ترقی کے دور کو یاد کر رہی ہے جب ق لیگ وزارت اعلی کے مزے لے رہی تھی این اے 71 سمیت ضلع گجرات کی عوام ظلم و جبر کی چکی میں پس رہی تھی لیکن اپنے حلقے کی عوام کو ان نا اہل حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے اور عوامی حقوق کا تحفظ اپنا فرض سمجھ کر کریں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ق لیگی این اے 71 میں خود ساختہ امیدوار اپنے بڑوں اور ساتھیوں کے سابقہ اور موجودہ کردار سے نا واقف ہیں ہم تو عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے ان کے سامنے اس وقت سیسہ پلائی دیوار بن گئے تھے جب 2008 میں ق لیگی فرعونیت عروج پر تھی ضلع گجرات سمیت این اے 71 کی عوام ق لیگی کردار سے خوب واقف ہے جب بھی الیکشن ہوں گے اس مفاد پرست ٹولے کو منہ کی کھانا پڑے گی انھوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 115 کو دو حصوں میں تقسیم کر کے ہمیں عوامی نمائندگی سے محروم کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہماری طاقت اپنی عوام ہے ہمارا بھروسہ بدمعاشوں پر نہیں بلکہ عوامی طاقت پر ہے ہمارے دروازے حلقہ کی عوام کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں اور انشاء اللہ ق لیگی مفاد پرست ٹولہ کسی بھی شکل میں ہمارا مقابلہ کرنے کے صلاحیت نہیں رکھتا وہ وقت دور نہیں جب مسلم لیگ ن دوبارہ عوامی طاقت سے بر سر اقتدار آ کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔