یمن میں امریکی آپریشن میں القاعدہ کے اہم رہنما ہلاک

Qasim al-Raymi

Qasim al-Raymi

صنعا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی فورسز نے آپریشن میں القاعدہ کے اہم رہنما قاسم الریمی کو ہلاک کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فورسزنے ایک آپریشن میں القاعدہ کے اہم رہنما قاسم الریمی کو ہلاک کردیا، جس کی تصدیق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے۔

قاسم الریمی 2015 سے القاعدہ جزیرہ نما عرب کی سربراہی کر رہے تھے جس کا مقصد خطے میں مغربی اثرورسوخ کو ختم کرنا اور امریکا کی حمایت یافتہ حکومتوں کو گرانا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الریمی کی ہلاکت القاعدہ تحریک کو عالمی سطح اورجزیرہ نما عرب میں مزید کمزور کر دے گی۔ اس ہلاکت کے بعد ہم اپنے قومی سلامتی کو لاحق خطرات کو ختم کرنے کے قریب ہوئے ہیں۔