یمنی فوج نے مشرقی صنعا میں حوثیوں کا حملہ پسپا کر دیا

Yemeni Army

Yemeni Army

صنعا (اصل میڈیا ڈیسک) یمن کی آئینی فوج نے دارالحکومت صنعا کے مشرق میں نہم گورنری میں نجد العتق محاذ پر حوثی باغیوں کا حملہ پسپا کر دیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اتوار کےروز حوثی ملیشیا نے نجد العتق کے محاذ پر سرکاری فوج پرحملہ کیا جس پر آئینی فوج اور اس کی عرب اتحادی فوج نے مشترکہ جوابی کارروائی میں حوثی ملیشیا کا حملہ پسپا کرکے باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیا ہے۔

یمنی مسلح افواج کے میڈیا سینٹر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے نجد العتق کے علاقے میں گذشتہ دو روز کے دوران کھوئے ہوئے علاقوں کا قبضہ بحال کرنے کے لیے ایک مایوس کن حملہ کیا لیکن قومی فوج کے بہادر سپاہیوں نے حوثیوں کی اس کوشش کو بری طرح ناکام بنا کر انہیں بھاری جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یمنی فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں کم از کم 8 حوثی باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اس کارروائی میں حصہ لیتے ہوئے عرب اتحادی فوج نے حوثی باغیوں کی پانچ فوجی گاڑیوں اور اسلحہ کے گوداموں کو نشانہ بنا کر انہیں تباہ کیا