یوسف رضا گیلانی کی جیت میں پیسہ چلا ہے، شوکت یوسف زئی

 Shaukat Yousafzai

Shaukat Yousafzai

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی جیت میں بالکل پیسہ چلا ہے، تحقیقات ہونی چاہیے کہ گيلانی کو ووٹ کہاں سے پڑے؟

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں آج جمہوریت کے ساتھ مذاق ہوا ہے، بالکل تحقیقات ہونی چاہیے کہ گيلانی کو ووٹ کہاں سے پڑے، کیا فرشتوں نے دیے؟

ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے نام نہاد چیمپئن پیسے کے زور پر ایوان میں آتے ہيں ، جو حکومتی ووٹ مسترد ہوئے انھیں چیلنج کریں گے۔