نوجوان پیپلز پارٹی کا ہر اول دستہ ہیں۔ جانی میمن

Group Photo

Group Photo

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے سیکریٹری اطلاعات جانی میمن نے کہا کہ نوجوان پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر اول دستہ ہیں پارٹی قیادت نے نوجوانوں کو ہمیشہ اپنا قیمتی اثاثہ سمجھا ہے جمہوریت کی بحالی کی جدوجہد میں نوجوانوں کا کردار ہمیشہ مثالی رہا ہے پیپلز یوتھ ڈسٹرکٹ کورنگی کے سٹی ایریاز کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ ہمارے یہ نوجوان اپنے جواں سال چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا پیغام عوام تک پہنچا ئیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیپلز یوتھ ڈسٹرکٹ کورنگی سٹی ایریاز کے نو منتخب ذمہ دران سے ملاقات میں کیا اس موقع پرSPYڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر متین لودھی اور دیگر بھی موجود تھے ۔جانی میمن نے نوجوانوں سے کہاکہ وہ علاقائی سطح پر عوامی خدمت کے فرائض انجام دیں اور عوام کو درپیش علاقائی مسائل سے نجات دلا نے کے ساتھ ساتھ علاقائی ترقی کے حوالے سے سندھ کی عوامی حکومت کا ہاتھ بٹا ئیں اس موقع پر سندھ پیپلز یوٹھ ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر متین لودھی نے کہاکہ پیپلز یوتھ کے نوجوان جد وجہد پر یقین رکھتے ہیں اور ملک میں بحالی جمہوریت اور ملکی ترقی و عوامی کوشحالے کے لئے اپنی کاوشیں بروئے کار لاتے رہیں گے۔