fbpx

ذکی الرحمان لکھوی کو 15 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

 Zaki-ur-Rehman Lakhvi

Zaki-ur-Rehman Lakhvi

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) انسداد دہشتگری عدالت لاہور نے کالعدم تنظیم کے رہنما ذکی الرحمان لکھوی کو 15 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

ذکی الرحمان لکھوی کے شریک ملزم ابو انس محسن کو بھی فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ ذکی الرحمٰن لکھوی پر کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکٹھا کرنے،کالعدم تنظیم چلانے اوردہشتگردوں کی مالی معاونت کے الزامات تھے۔