ژوب میں پاک افغان سرحد پر دہشتگرد حملہ، ایف سی کے 4 جوان شہید

Pak-Afghan Border

Pak-Afghan Border

بلوچستان (اصل میڈیا ڈیسک) ژوب میں سرحد پار دہشتگرد حملے میں ایف سی کے چار جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب میں افغانستان سے دہشتگردوں نے حملہ کیا جس دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے 4 جوان شہید ہوگئے اور 6 جوان زخمی بھی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کے جوان پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حولدار نور زمان، سپاہی شکیل عباس، سپاہی احسان اللہ اور نائیک سلطان شامل ہیں۔