fbpx

زمبابوے سے سیریز میں نوجوان پلیئرز کو زیادہ مواقع دینے پر اتفاق

Misbah-ul-Haq

Misbah-ul-Haq

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) چیف سلیکٹراور ہیڈکوچ مصباح الحق سینئرز کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دینے کے حق میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹراور ہیڈکوچ مصباح الحق کے ساتھ بورڈ حکام بھی سینئرز کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دینے کے حق میں ہیں۔

چیف سلیکٹر مصباح الحق کو تاحال نئے سلیکٹرز سے ملاقات کا موقع نہیں مل سکا۔ زمبابوے سے سیریز کیلیے کھلاڑیوں کی فہرست کو مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔