شہید بھٹو نے جمہوری نظام کے لیئے جان کا نذرانہ پیش کیا، تیمور علی مہر

Zulfiqar Ali Bhutto

Zulfiqar Ali Bhutto

کراچی : پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ کے ترجمان تیمور علی مہر نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 41ویں برسی کے موقع پر ان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید بھٹو نے جمہوری نظام اور اقدار کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا، صدیوں سے غلامی کی زنجیروں میں قید عوام کو شعور و آگاہی سمیت علم کی روشنی دیکر استحصالی قوتوں سے آزاد کروایا، شہید بھٹو نے سیاست کو وڈیروں کی اوطاقوں سے نکال کر خلق خدا کے پیروں میں لا کھڑا کیا، ان خیالات کا ا ظہارا نہوں نے اپنی رہائش گاہ سے جاری کردہ بیان میں کیا، تیمور علی مہر کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو وہ شخصیت تھے جنہوں نے پاکستان کو آئین ، ایٹمی اور جمہوری طاقت بنایا، پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی سوچ اور فلسفے کو لیکر آگے بڑھ رہی ہے، شہید جمہوریت نے اپنی ساری زندگی عوام کی ترقی اور ملکی استحکام کے لیئے وقف کی، اور کارکنا ن کو ہمیشہ یہی پیغام دیا کہ طاقت کاسر چشمہ صرف عوام ہیں اور عوامی حکمرانی ہی اصل جمہوریت اور حکومت ہے،

انہوں نے کہا کہ شہید جمہوریت نے آمریت کے خلاف علم بغاوت بلند کیا اور شہید بھٹو کو آمرانہ طاقتوں کے سامنے سر نہ جھکانے کی سزا دی گئی لیکن بھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زند ہ ہیں اور پوری قوم ان کی ملک کے لیئے خدمات پر ان کو سلام پیش کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ شہید بی بی نے بھی بھٹو شہید کے فلسفے اور نظریے کو پروان چڑھایا اور ملک کی تعمیر و ترقی کے لیئے بے پناہ خدمات انجام دیں لیکن محترمہ بی بی شہید کو بھی جمہوریت کے دشمن اور پاکستان کے دشمنوں نے شہید کیا، بھٹو خاندان نے پاکستان کے لیئے جانوں کے نذرانے پیش کیے ، بھٹو شہید کی شہادت کے بعد پاکستان ترقی اور جمہوریت کی شاہراہ سے اتر گیا ، ذوالفقار علی بھٹو شہید نے اپنی زندگی کا نذرانہ غریبوں کے حقوق اور جمہوریت کی بحالی کے لیئے پیش کیا، انہوں نے مزید کہا کہ جب تک یہ دنیا قائم ہے تب تک بھٹو کا نام زندہ رہے گا ، چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور پوری پیپلز پارٹی کی قیادت شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سوچ ، فلسفے اور نظریئے کو لیکر آگے بڑھ رہی ہے ۔