کراچی (جیوڈیسک) ملک بھر میں عید الفطر آج پورے مذہبی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا اورفاٹا میں گزشتہ روزعید منائی گئی۔
ملک کے تمام شہروں کی چھوٹی بڑی مساجد میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات منعقد کیے جارہے ہیں جس میں ملک کی سلامتی، ترقی اورخوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگیجائیں گی۔
مساجد کے علاوہ،عید گاہوں اورکھلے میدانوں میں بھی عید کی نماز کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ اس موقع پرسیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت اقدامات کیے گئے۔
ملک کے 4بڑے شہروں کراچی، لاہور، کوئٹہ اور ملتان میں دہشت گردی کے خطرے کے باعث صبح 10 بجے تک موبائل فون سروسز معطل کردی گئیں ہیں ۔