اسلام آباد : بھارت کے ساتھ تعلقات کی نئی بنیاد رکھنا چاہتے ہیں۔ حناربانی

hina rabbaniاسلام آباد : وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تعلقات کی نئی بنیاد رکھنا چاہتا ہے بھارت کے ساتھ بلا تعطل مزاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں قومی اسمبلی کو اپنے دورہ بھارت پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی قیادت کے ساتھ ان کی ملاقاتیں مفید رہی ہیں بھارتی قیادت سے کشمیر ،سرکریک ،سیاچن وولر بیراج سمیت تمام ایشوز پر بات ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ مزاکرات جاری رکھنے پر اتفا ق ہوا ہے وزیر خارجہ نے کہا کہ دو ہزار بارہ کے وسط میں وزارتی سطع پر دونوں ممالک کے درمیان پھر مزاکرات ہوں گے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسائیہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے ان کے دورہ بھارت سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔