اسلام آباد : مالی بحران کے سبب عید پر سرکاری ملازمین کو بونس نہیں ملے گا

Ministry of Finance

Ministry of Finance

اسلام آباد : حکومت نے مالی بحران کے پیش نظر عید الفطر پر سرکاری ملازمین کو اضافی بونس دینے سے انکار کردیا ہے وزارت خزانہ کی جانب سے اس ضمن میں تجاویز وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ارسال کر دی گئی ہے۔
چاروں صوبائی حکومتوں اور وفاقی حکومت نے عید الفطر پر سرکاری ملازمین کو پانچ سو سے دو ہزار روپے تک عید الفطر کی خوشی میں بونس دینے کی تجویز پرغورکررہی تھی اور تجویز کو وزارت خزانہ کو ارسال کر دیا گیا تھا تاہم وزارت خزانہ نے اس پر اعتراض کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت خزانہ کے موقف کے مطابق فنڈزکی عدم دستیابی اور حالیہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کے بعد ملازمین کو عید الفطر پر کوئی بونس ادا نہیں کیا جا سکتا ہے اور اس فیصلے سے چاروں صوبائی حکومتوں اور وفاقی حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔